۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام رضائی اصفہانی

حوزہ/ مدرسہ امام خمینی کے ڈیپارٹمنٹ آفقرآن و حدیث کے سرپرست نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مختلف مدارس جیسے جامعہ العروة الوثقی، جامعہ المنتظر، اور جامعہ الولایہ کی انقلابی تعلیمات، جدید وسائل اور نظام پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان مدارس کو پاکستانی قوم کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیا اور ان کی اہمیت کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ امام خمینی کے ڈیپارٹمنٹ آف قرآن و حدیث کے سرپرست، حجۃ الاسلام و المسلمین آقای رضائی اصفہانی نے تحریک بیداری امت مصطفی ﷺ کے زیر اہتمام مرکز تحقیقات اسلامی بعثت قم المقدسہ میں منعقدہ جشن میلاد میں وحدت اسلامی کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں "پاکستان کے دینی مدارس کا وحدت اسلامی میں کردار" پر روشنی ڈالی اور تین اہم نکات پر گفتگو کی:

مقام رسول اللہ ﷺ اور رہبران الٰہی:

آقای رضائی نے پیغمبر اسلام ﷺ کی قرآن میں عظمت، مسلمانوں کے رہبران دینی کے فرائض، اور پیغمبر اسلام ﷺ سے متعلق پھیلائے جانے والے شکوک و شبہات کے جوابات دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وحدت اسلامی کی ضرورت:

وحدت اسلامی کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عقائد کو صحیح طور پر پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دشمن ان میں تحریف نہ کر سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی ذاکرین کے بعض جاہل طبقات کی جانب سے عقائد کے مسخ ہونے سے پہلے، دینی طلاب کو صحیح اور مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

پاکستان کے دورے کی تفصیلات:

آقای رضائی نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مختلف مدارس جیسے جامعہ العروة الوثقی، جامعہ المنتظر، اور جامعہ الولایہ کی انقلابی تعلیمات، جدید وسائل اور نظام پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان مدارس کو پاکستانی قوم کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیا اور ان کی اہمیت کو سراہا۔

آخر میں، انہوں نے پاکستانی دینی مدارس کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مدارس کی قدر کرنی چاہیے، کیونکہ یہ وحدت اسلامی کی ترویج میں ایک مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .